تبلیغی خدمات

مقدمہ

حضرت آیت اللہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی 7 ایک عظیم مفسر، عالم باعمل اور داعیِ دین حق، سفیر امن واتحاد و محبت تھے۔ آپ نے اپنی زندگی کو اسلام کی ترویج، تعلیمات قرآن اور اہل بیتD کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے وقف کر دیا۔ آپ کی تبلیغی خدمات کا دائرہ صرف مقامی سطح تک محدود نہ تھا، بلکہ آپ نے دین مبین اسلام کی صحیح اور درست تصویر کشی کہ جو آپ کی نظر میں بہت دلچسپ اور پر کشش ہے، کو عالمی سطح احسن انداز میں پیش کرنا ضرور ی قرار دیا۔ محسن ملت7 کا ویژن تھا کہ امت مسلمہ کو علمی و فکری طور پر مضبوط بنایا جائے، اور ان کی تبلیغی کوششوں نے اس مقصد کو حقیقت میں تبدیل کیا۔

محسن ملت7 کے دور اندیش منصوبے اور ان کی تبلیغی خدمات نے نہ صرف دینی اداروں کو نئی شکل دی بلکہ مسلمانانِ دنیا کو ایک فکری و روحانی سمت بھی فراہم کی۔ آپ کے قائم کردہ ادارے آج بھی ان کی رہنمائی اور مشن کے تحت کام کر رہے ہیں، جو نہ صرف مسلمانوں کی دینی تربیت کر رہے ہیں، بلکہ ان کے اخلاقی و روحانی معیار کو بھی بلند کر رہے ہیں۔ ان کی یہ خدمات ایک مثبت آور دیرپا اثر چھوڑ رہی ہیں، جو کہ آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا راستہ ہیں۔

اس باب میں ہم مبلغ اسلام عالم با عمل مفسر قرآن آیت اللہ محسن علی نجفی 7کی تبلیغی خدمات کا ایک جائزہ لیں گے۔

bottom-line

Back to top button