تصانیف و تالیفات

قرآن کی نظر میں خواتین کا مقام،حقوق اور ذمہ داریاں

یہ کتاب بھی شیخ محسن علی نجفی 7 کی تفسیر الکوثر سے اقتباس کی گئی ہے۔ جس میں خواتین کے مقام وحقوق اور ذمہ داریوں جیسے حساس موضوع کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ شیخ محسن علی نجفی 7 نے بہت ہی خوبصورت انداز میں کائنات کی اس خوبصورت مخلوق کے مقام ومنزلت کو قرآن کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ یہ کتاب پڑھ کر قرآن میں خواتین کے مقام وحقوق سے بخوبی آگاہی ہوجاتی ہے اور اسلام میں خواتین کا مقام واضح ہوجاتا ہے۔ اس کتاب کے اہم عناوین کچھ اس طرح ہیں:
کتاب کے اہم عناوین
1۔ اسلام میں عورت کا مقام
2۔ نگاه رب العزت میں عورت کا مقام
3۔ مرد و زن کی مختلف ذمہ داریاں
4۔ مرد و زن میں برابری:
الف۔ معنوی کمال میں برابری
ب۔ پاکیزہ زندگی کے حصول میں برابری
ج۔ عمل صالح کی جزاء پانے میں برابری
د۔ عمل اور ایمان میں برابری
ہ۔ حصول کمال و فضیلت میں برابری
5۔ عورت لطیف مزاج کی مالک
6۔ عورت نسل انسانی کا سر چشمہ
7۔ عورت مرد کی زینت اور راحت جان
8۔ عورت اچھوت نہیں قابل احترام مخلوق
9۔ عورت سے ترک تعلق نا پسندیدہ عمل
10۔ تعدد ازدواج کے لئے اہم شرط
11۔ متعدد ازواج میں عملی مساوات
12۔ نکاح عورت کی عفت کا محافظ
13۔ عقد دائمی اور متعہ میں مشترکات
14۔ عقد متعہ اور دائمی میں فرق
15۔ سورہ نسا آیت ۲۴ نسخ ہوئی ہے؟
16۔ نکاح اجاره
17۔ حجاب خواتین کے دفاتر کی پہچان
18۔ خانہ نشینی میں عزت
19۔ شرم و حیا عورت کی زینت
20۔ دین مقدس اسلام میں پردہ کی اہمیت
21۔ نگاور پردہ اور نمود و نمائش
22۔ زوجہ فرعون مومنین کے لئے نمونہ
23۔ حضرت مریم سلام علیہا کی پاکدامنی پر اللہ کی گواہی
24۔ عورت زیادہ حسن پرست
25۔ بد کاری کی سخت سزا
26۔ عذاب کی شدت میں مرتبے کا دخل
27۔ عمر رسید و خواتین کو مشروط رعایت
28۔ نوح Gاور لوط G کی بیویاں مقام عبرت
29۔ زوجین میں مصالحت
30۔ میاں اور بیوی میں مصالحت پسندیدہ عمل
31۔ طلاق آخری راه حل
32۔ نکاح کے معاملے میں عورت کا اختیار
33۔ طلاق اور عدت کے احکام
34۔ اچھی ہمسری یا با عزت جدائی
35۔ طلاق سنت
36۔ عدت کی مختلف صورتیں
37۔ دوران عدت شوہر کی ذمہ داری
38۔ دوران عدت خواستگاری کی کیفیت
39۔ مہر ہر حالت میں عورت کا حق
40۔ حق مہر عورت کے احترام کی اہم دلیل
41۔ عورت میراث کی حقدار
42۔ زمانہ جاہلیت کا ظالمانہ دستور
43۔ وراثت میں بہنوں کا حق
45۔ محارم خواتین
46۔ محرمات نبی
47۔ محرمات رضاعی
48۔ مدت رضاعت میں اختلاف
49۔ مقدار رضاعت میں اختلاف
50۔ غیر محرم خواتین
51۔ زمان جاہلیت میں عورت سے نا انصافی
52۔ زمانہ جاہلیت میں بیٹیوں سے سلوک
53۔ زمانہ جاہلیت میں بیواؤں سے سلوک
54۔ ظہار کی ممانعت
55۔ ظہار کا کفارہ
اس مختصر وجامع کتاب کا مطالعہ یقینا ً خواتین کے اسلام میں مقام کو سمجھنے میں ممدومعاون ثابت ہو گا۔ یہ کتاب بھی ڈاکٹر علی حسین عارف نے مرتب کی ہے اور العتبہ العباسیہ المقدسہ کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button