تصانیف و تالیفات

تحریف قرآن ایک باطل نظریہ

محسن ملت 7 نے تحریف قرآن کے حوالے سے صرف شیعوں کے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کا عدم تحریف قرآن کے نظریے کو اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد سے مدد لیتے ہوئے اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّکۡرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوۡنَ (سورہ حجر آیت :9) ثابت کیا ہے کہ تحریف قرآن کسی بھی مسلمان کے نزدیک ثابت نہیں ہے اور جو شیعوں پر اعتراض کرتے ہیں تحریف قرآن کے حوالے سے ان کو بھی اسناد محکم اور دلائل معتبر کے ذریعے سے جواب دیتے ہوئے سامنے والے کو قائل ہونے پر مجبور کیا ہے اور کتاب میں تحریف قرآن اور جمع قرآن کے حوالے سے بہت ہی واضح اور روشن دلیلوں کے ساتھ مطالب کو بیان کیا ہے۔

محسن ملت کی یہ ایک انفرادی خصوصیت ہے کہ ہر وہ موضوع جس پر بہت ہی کم بولا جاتا ہے اور بہت ہی کم بحث کی جاتی ہے محسن ملت 7 نے ان موضوعات پر بڑے تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ہے جس کی شاہد مثال یہ کتاب ہے۔ اللہ تعالی شیخ صاحب کو اہل بیتD کے ساتھ محشور فرمائے۔

Related Articles

Back to top button