”البلاغ المبین‘‘ تحقیقاتی و نشریاتی ادارہ
ادارہ ”البلاغ المبین‘‘ کا قیام 2004ء میں عمل میں آیا، جس کا مقصد محسن ملت7 کے زیر سرپرستی معاشرتی، علمی، اور دینی خدمات کو فروغ دینا اور مکتبِ تشیع کے متعلق پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا علمی اور مستند جواب فراہم کرنا تھا۔ مزید برآں، ”البلاغ المبین“ اسلامی تحقیقی جدید مسائل و موضوعات جیسے الحاد، سائنسی موضوعات اور اسلامی اخلاقی و سماجی پہلوؤں پر تحقیقات پیش کرتا ہے۔ ان موضوعات پر شائع کردہ کتب اور مقالے علمی حلقوں میں بہت اہمیت رکھتے ہیں، جن سے تعلیمات قرآن و اہل بیت Dکا دفاع اور فروغ ہوتا ہے۔ اس ادارے نے تعلیمات قرآن و اہل بیت Dکے فروغ اور اعتراضات کے رد میں،قرآنیات، اہل بیتD کی سیرت و منزلت، اتحاد امت، فقہی مسائل، اعتقادی موضوعات، اسلامی تاریخ، دعا و عبادت، عزاداری اور اصلاحی موضوعات پر ہزاروں کتب شائع کی ہیں، جو علمی و تحقیقی میدان میں ایک اہم سنگ میل ہیں۔
ادارہ ” البلاغ المبین“ نے علمی مکالمے کو فروغ دیتے ہوئے، مختلف مکاتبِ فکر کے ہزاروں اہلِ علم اور اسکالرز تک تشیع کا درست موقف پہنچایا۔ ان خدمات کی اہمیت خاص طور پر اُس دور میں نمایاں تھی جب سوشل میڈیا دستیاب نہیں تھا اور علمی مواصلات محدود تھے۔ ادارے کی علمی کوششوں کا اثر فیس بک جیسے پلیٹ فارمز پر بھی دیکھا جا سکتا ہے، جہاں مختلف حلقے اس کی علمی کوششوں کو خوش ا ٓئیند کہا۔
کتابوں کی طباعت کے بعد ان کتب کی دیگر مکاتب فکر کی اہم شخصیات تک ترسیل اور لائبریریز تک پہنچانے کی ذمہ داری ادارہ البلاغ کے سپرد ہے۔اب تک تقریباً 80 ہزار کے قریب کتب کی اشاعت اور تقسیم ہو چکی ہے۔تاکہ مکتب اہلبیت کا درست موقف دیگر اسلامی مکاتب تک پہنچایا جا سکے۔