تعلیمی خدماتخدماتعصری تعلیمی ادارہ جات

الہادی ایجوکیشن سسٹم

محسن ملت کی تعلیمی بصیرت کا عکاس

الہادی ایجوکیشن سسٹم، مئی 2022 میں محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی 7 کی رہنمائی اور سرپرستی میں قائم ہوا۔ یہ نظام محسن ملت کے نظریہ کہ‘‘ تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق ہے” کے سلسلہ کی ایک کڑی ہےاور آپ کی اہل بیت اطہار Dخصوصاً حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ساتھ والہانہ عقیدت کا مظہر بھی ہے۔ یہ نظام ان سادات بچوں کے لیے ایک مثالی تعلیمی سرچشمہ اور تحفہ ہے جو وسائل کی کمی کی وجہ سے معیاری تعلیم سے محروم ہیں۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد غریب مگر با صلاحیت سادات بچوں کو جدید اور اسلامی تعلیم کے ذریعے آراستہ کرنا ہے۔ الہادی ایجوکیشن سسٹم کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہاں جدید نصاب کے ساتھ قرآن و حدیث اور فرامین معصومینD کی روشنی میں بہترین تربیت بھی دی جاتی ہے۔ ادارے کے اساتذہ نہ صرف اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل ہیں بلکہ طلباء کی اخلاقی اور تعلیمی تربیت میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

تعلیمی نظام

نظام تعلیم اور نصاب: الہادی ایجوکیشن سسٹم میں تعلیم کا نظام نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تحت فیڈرل بورڈ کے نصاب پر مبنی ہے، جو جدید تعلیم کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسلامی تعلیمات کا خاص خیال رکھا گیا ہے، جس میں قرآن، حدیث، اور فرامین معصومینD کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ امتزاج طلباء کی اخلاقی اور روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی علمی اور فکری صلاحیتوں کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔

نصاب کے ساتھ ساتھ طلباء کی عملی زندگی میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی تربیت پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ یہ نظام نہ صرف اسلامی تعلیمات کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ جدید علوم میں مہارت حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے، جو انہیں معاشرے میں ایک مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔

الہادی ایجوکیشن سسٹم معیاری تعلیمی نظام، اسلامی تربیت، اور ہمہ جہت سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

شاخیں

الہادی ایجوکیشن سسٹم کی پانچ شاخیں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم ہیں، جن میں مظفر آباد میں دو، مانسہرہ میں ایک، ملوٹ سیداں کوٹلی میں ایک، اور گلگت میں ایک برانچ شامل ہے۔ ان برانچز میں مجموعی طور پر 583 طلباء زیر تعلیم ہیں، جنہیں 71 قابل اور تجربہ کار اساتذہ تعلیم دیتے ہیں۔

ہر برانچ میں طلباء کو گریڈ 6 سے 8 تک کی تعلیم دی جاتی ہے، جہاں جدید اور اسلامی نصاب کا امتزاج طلباء کی بہترین تربیت کو یقینی بناتا ہے۔ مزید برآں، شاخیں میں ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے، جو طلباء کو قیام و طعام کے ساتھ تعلیمی ماحول فراہم کرتی ہے۔

غیر نصابی سرگرمیاں:

الہادی ایجوکیشن سسٹم میں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خاص زور دیا جاتا ہے، تاکہ طلباء کی جسمانی، ذہنی، اور سماجی نشوونما کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان سرگرمیوں میں والی بال، کرکٹ، اور بیڈمنٹن جیسے کھیل شامل ہیں، جو طلباء کی جسمانی صحت کے ساتھ ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

سہولیات

طلباء کو تعلیمی اور رہائشی ضروریات کے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ہاسٹل کی سہولت کے تحت مختلف برانچز میں 100 سے 400 طلباء کے لیے قیام کی گنجائش موجود ہے۔ ہاسٹل میں قیام و طعام کے ساتھ ساتھ کھیل اور تعلیم کے تمام وسائل مہیا کیے جاتے ہیں، تاکہ طلباء کو ایک آرام دہ اور متوازن تعلیمی ماحول ملے۔

مزید برآں، لائبریری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس میں سینکڑوں کتابیں موجود ہیں، جن کی تعداد میں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ ادارے میں سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز دستیاب ہیں، جو طلباء کو جدید تعلیم کے تقاضوں کے مطابق سہولتیں فراہم کرتی ہیں۔

نتائج اور اہداف

الہادی ایجوکیشن سسٹم کا بنیادی مقصد طلباء کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانا اور تعلیم کے ذریعے غربت کے خاتمے میں کردار ادا کرنا ہے۔ یہ نظام ان بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے جو وسائل کی کمی کے باعث تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

ادارے کا ایک اہم ہدف یہ ہے کہ بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھار کر ان کے لیے ایک روشن مستقبل کا راستہ ہموار کیا جائے۔ اس کے علاوہ، برانچز کے درمیان مؤثر رابطے اور تعاون کے ذریعے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button