تصانیف و تالیفات

سیدۃ نساء العالمین فاطمۃ الزہراء قرآن مجید کے آئینہ میں

مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی 7 کی تفسیر الکوثر دینی معارف کا ایک ذخیرہ ہے جس میں بہت سے تاریخی و دینی مسائل کے بارے میں سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔انہی میں سے ایک اہم موضوع دختر رسول ] سید ۃ النساءالعالمین E کی سیرت وزندگانی بھی ہے، جس کو شیخ محسن علی نجفی 7 نے قرآنی آیات کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ ۷۷ صفحات کی یہ کتاب تفسیرالکوثر سے اقتباس کی گئی ہے جس میں ۱۹ عناوین کے تحت جناب زہراءE کی سیرت کے اہم پہلو ؤں کو اُجاگر کیا گیا ہے جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:
1۔ فاطمہ زہراء E مصداق کوثر
2۔ عطاء کوثر (فاطمہ ) کا شکرانہ نماز اور قربانی
3۔ دشمنان فاطمہ E تا ابد ذلت و لعنت کے مستحق E
4۔ عصمت حضرت فاطمہ زہراء E
5۔ سیدہ E کی سچائی پر قرآنی دلیل
6۔ اجر رسالت
7۔ عظمت سیدہ کونین E اور سورہ دہر
8۔ کائنات کا افضل ترین گھر
9۔ شجرہ نبوت کی شاخ
10۔ سيدة نساء العالمين
11۔ ایذائے فاطمہ ایذائے رسول ]
12۔ فاطمہ سلام الله علیها ذریت رسول ]
13۔ تسبیح زہر اE کی اہمیت
14۔ تسبیح فاطمہ زہر اE کی فضیلت
15۔ آل فاطمہ آل نبی ]
16۔ جناب سیدہ وارث پیغمبر ]
17۔ فدک کی قرآنی و تاریخی حیثیت
18۔ فدک کی ملکیت
19۔ فدک کی حقیقت اور جناب سیدہ
اس مختصر وجامع کتاب کا مطالعہ یقینا ً جناب زہراء E کی معرفت میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ یہ کتاب ڈاکٹر علی حسین عارف نے مرتب کی ہے اور العتبہ العباسیہ المقدسہ کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button