تعلیمی خدماتخدماتدینی مدارس

جامعہ صراط الحسینG

جامعہ صراط الحسینG، جلالپور پیر والہ اور اس کے گرد و نواح میں مکتب تشیع کا واحد ادارہ ہے، جہاں دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عصری علوم بھی دی جاتی ہے۔ اس مدرسہ کا آغاز 15 مئی 2022 کو ہوا، اور اس کے بعد سے یہ ادارہ تعلیم و تربیت کے میدان میں کامیابی سے قدم بڑھا رہا ہے۔ جامعہ میں حفظ القرآن، حوزوی دروس اور عصری تعلیم کا حسین امتزاج فراہم کیا جاتا ہے۔ محسن ملت شیخ محسن علی نجفی 7 کی ہدایات کی روشنی میں، ادارہ نہ صرف علم دین کے فروغ میں سرگرم ہے، بلکہ اپنے طلباء کو عصری تعلیم کے میدان میں بھی بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔

تعلیمی نظام اور مدرسہ کی خدمات

جامعہ صراط الحسینG میں اس وقت چھ مدرسین ہیں، جن میں تین مدرسین عصری علوم کی تدریس کرتے ہیں، دومدرسین حوزوی دروس کی تدریس کے لیے ہیں، اور ایک مدرس قرآن حفظ کرانے کی ذمہ داری انجام دے رہا ہے۔ مدرسہ کے قیام و تعمیر میں جناب حاجی عابد حسین خواجہ ا، مولانا اظہر عباس شیرازی صاحب اور خواجہ رضی عباس کا اہم کردار ہے۔۔ محسن ملت 7 کی سرپرستی نے اس ادارے کو ایک نئی شناخت دی ہے، اور ان کی رہنمائی کے تحت ادارہ نہ صرف تعلیمی بلکہ معاشرتی طور پر بھی کامیاب رہا ہے۔

تعلیمی مراحل اور تدریسی نظام

جامعہ کا تعلیمی نظام منفرد ہے۔ یہاں پانچ سال میں طلباء کو عصری تعلیم (انٹرمیڈیٹ تک) اور حوزوی تعلیم (لمعہ اول تک) دی جاتی ہے۔ اس دورانیے میں قرآن، تفسیر، حدیث، عقائد، توضیح المسائل، سیرت، صرف و نحو، منطق، اصول فقہ اور علم فقہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔ طلباء کو ترجمہ و مفاہیم کے ساتھ قرآن حفظ کرایا جاتا ہے، اور ساتھ ہی نہج البلاغہ اور صحیفہ کاملہ کے منتخب خطبات، مکتوبات اور دعائیں بھی یاد کرائی جاتی ہیں۔

جامعہ صراط الحسینG میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ روزانہ سپورٹس اور ورزش کے علاوہ، ہفتہ وار بزم تمرین اور سال میں دو مطالعاتی دورے بھی کرائے جاتے ہیں۔ طلباء کی فکری نشو و نما کے لیے مضمون نویسی، تقریری اور بیت بازی کے مقابلہ جات کرائے جاتے ہیں، اور ہر ہفتے دعائے توسل، دعائے کمیل، دعائے ندبہ اور روزانہ دعائے عہد و زیارت عاشورہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ محسن ملت 7 کی ہدایات کی روشنی میں، جامعہ طلباء کی شخصیت کی تعمیر اور ان کے کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

طلباء کرام

اس وقت مدرسہ میں تقریباً 30 طلباء زیر تعلیم ہیں، اور چونکہ مدرسہ کا تیسرا سال جاری ہے، اس لیے ابھی تک کوئی طالب علم فارغ التحصیل نہیں ہوا۔ تاہم، طلباء کی تعلیم کا معیار محسن ملت 7 کی سرپرستی میں بڑھتا جا رہا ہے، اور آئندہ چند سالوں میں مدرسہ ہذا علاقہ میں مرکزی حیثیت حاصل کرے گا۔

محسن ملت 7 کی سرپرستی اور اثرات

محسن ملت 7 کی سرپرستی نے اس ادارے کو ایک منفرد مقام دیا ہے۔ آپ کی رہنمائی میں ادارہ نے اپنے طلباء کو نہ صرف دینی علوم میں بلکہ عصری علوم میں بھی مہارت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ آپ نے اپنی ہدایات میں طلباء کے لیے معاشرتی ذمہ داریوں اور اخلاقی اقدار کے بارے میں آگاہی پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button