تصانیف و تالیفات

دوستی اہل بیتؑ کی نظر میں

کتاب کانام: دوستی اہل بیتD کی نظر میں
موضوع: اخلاقیات
مترجم: مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی قدس سره
ناشر: جامعہ الکوثر اسلام آباد
سال اشاعت: ۲۰۰۵
زبان: اردو
تعداد صفحات: ۲۷۸

علامہ محمد الحیدری
لفظ دوستی نہایت معتبر و محترم ہونے کے باوجود دنیاوی مفادات کے ہاتھوں اس درجہ رگیدا گیا ہے کہ اب اس کے حقیقی مفہوم تک رسائی جان جوکھوں کا کام ہے۔ دور حاضر میں قدم قدم پر دھوکے ہیں جبکہ سچی دوستی کسی سراب کی مانند ہے جبکہ انسانی معاشرے کی فلاح اور ارتقاء کے لیے بنی نوع انسان کے درمیان دوستی کا فروغ از بس ضروری ہے۔
دین اسلام میں دوستی کا مفہوم، دوستی کا تقدس اور تعلیمات آئمہ اطہار D کی روشنی میں دوستی کے تقاضے۔ دوستی جیسا مقدس رشتہ نبھانے، اس میں گرم جوشی لانے اور اس تعلق میں رخنہ ڈالنے والے عوامل کی شناخت یقیناً ہر دور میں ٹوٹتی معاشرتی قدروں اور دم توڑتے انسانی رشتوں کو توانائی عطا کرنے والا مقدس رشتہ "دوستی” ہی ہے۔
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ جیسے نامور عالم دین نے علامہ محمد الحیدری کی مقبول عام کتاب دوستی اہل بیت D کی نظر میں، کا اُردو ترجمہ نہایت سلیس اور آسان پیرائے میں کیا ہے۔ عمدہ طباعت و کتابت کی حامل یہ کتاب نوجوان قارئین کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں۔
دوستی اہل بیتD کی نظر میں اخلاقیات کے موضوع پر بہترین کتاب ہے جو تمام نو جوانوں اور جوانوں کو پڑھنی چاہیے۔ ۲۷۸ صفحات کی یہ کتاب جامعہ الکوثر اسلام آباد کی جانب سے۲۰۰۵ء میں شائع ہوئی ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

آن لائن پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button