
اسلامی اقتصاد
کتاب کا نام: اسلامی اقتصاد
موضوع:
ترجمہ: مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سره
ناشر: جامعہ اہلبیتؑ اسلام آباد
سال اشاعت:
زبان: اردو
تعداد صفحات:
آیت اللہ محمد آصف محسنی قندھاری 7 (۱۹۳۵ء۔ ۲۰۱۹ء)
علمی میدان میں آیت اللہ محمد آصف محسنی قندھاری کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ پوری دنیائے تشیع وتسنن میں وہ جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ محمد آصف محسنی قندہاری (افغانستان میں ساکن شیعہ مراجع تقلید میں سے تھے۔ آپ اتحاد بین المذاہب کے حامی، شورائے علمائے شیعہ افغانستان کے سربراہ اور حوزہ علمیہ و جامعہ خاتم النبیین کابل کے بانی تھے۔ محمد آصف محسنی مجمع جہانی اہل بیت کی سپریم کونسل کے رکن، حرکت اسلامی افغانستان کے سابقہ رہنما اور تمدن ٹیلی ویژن چینل کے مؤسس تھے۔
محمد آصف محسنی فقہ و اصول فقہ میں سید محسن حکیم 7 و سید ابو القاسم خوئی 7 کے شاگرد ہیں۔ آپ کی علم رجال، فقہ اور علم حدیث میں کئی تصنیفات ہیں۔ مہدی مہریزی نے آپ کی کتاب بحوث فی علم الرجال کو درایۃ الحدیث کے موضوع پر ایک باقی رہنے والی تالیف قرار دیا ہے۔اُن کی چند کتابوں کا ترجمہ اُردو زبان میں بھی ہوا ہے۔ جن میں سے ایک”اسلامی اقتصاد“ بھی ہے جو دینی علم اقتصاد سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے بہترین کتاب ہے۔
دور حاضر میں عالمی اقتصاد بین الاقوامی سامراج کے آئینی شکنجے میں ہے اور بظاہر ایک دوسرے کی مخالفت پر کمر بستہ استعماری قوتیں در حقیقت اقتصادی مفادات میں ایک دوسرے کی بہترین معاون و مددگار ہیں ایسے میں ملت اسلامیہ کے ہر فرد بالخصوص جواں نسل کی اسلامی اقتصاد کے بنیادی خدوخال سے آگاہی از بس ضروری ہے۔اس کتاب کا ترجمہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سره نے نہایت عرق ریزی سے کیا ہے اور اس میں ”اقسام ملکیت“ اسلامی اقتصاد میں زمینوں کی اقسام، اشتراکیت کے ارکان، کمیونزم، پیداواری عوامل اور دولت میں توازن جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔یہ کتاب جامعہ اہل البیت اسلام آباد نے شائع کی ہے۔