تصانیف و تالیفات

نہالان اسوہ

مصنف: علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ

ایک مختصر مگر جامع کتابچہ، جسے محسن ملت نے اپنے دل کے بے حد قریب ان بچوں کے نام منسوب کیا کہ جن سے آپ کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں، جو یقیناً ملک و قوم کے روشن اور بہتر مستقبل کے ضامن ہیں۔ لہٰذا کتاب کا نام "نہالان اسوہ” رکھا گیا اور پھر ساتھ یہ تحریر ہے کہ "نسل نو کی تربیت کے موضوع پر اسوہ کے پیارے بچوں کی خدمت میں ایک فکری تحفہ” یہ فکری تحفہ اگرچہ اسوہ سکول سسٹم میں پڑھنے والے بچوں کے نام ہے مگر حقیقت میں اسوہ کے بچوں کو محسن ملت نے قوم کے تمام بچوں تک اس فکری تحفے کو پہنچانے کا ذریعہ بنایا ہے، لیکن اس سے بھی قابل توجہ بات یہ ہے کہ اس کتاب کو منسوب تو بچوں سے کیا ہے مگر حقیقی مخاطب اساتذہ والدین ہیں جو کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے بنیادی اور حقیقی ذمہ دار ہیں۔ اسی وجہ سے کتاب کے مقدمے میں آپ فرماتے ہیں کہ "نئی نسل ہمارے ہاتھوں میں ایک نہایت اہم امانت ہے، اس عظیم امانت کی نگہداری میں کسی قسم کی کوتاہی قابل عفو نہیں ہے۔ اس اہم امانت میں خیانت سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس کی حفاظت کے تمام تقاضوں سے آگاہ ہوں۔”
یہ کتاب حقیقت میں اولاد کی تربیت کے حوالے سے آیات الہی اور احادیث معصومین D کے خوبصورت گلشن سے بڑے سلیقے کے ساتھ پھولوں کا انتخاب کر کے والدین کے اساتذہ و والدین کے ہاتھوں میں دیتی ہے، کہ جن کی مدد سے وہ ان بچوں کی زندگیوں کو خوشیوں اور خوشبوں سے بھر سکتے ہیں۔
بچوں کی تعلیم، وفا بعہد، جھوٹ سے پرہیز، بچوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کی اہمیت، انسان کی شخصیت سازی کے مراحل، تربیت کے بنیادی اصول، بچوں کو اہمیت دینے کے مراحل، بچوں کی شخصیت کی تشکیل، والدین کا رویہ، والدین کے باہمی تعلقات کا بچوں پر اثر، منفی تربیت کا المیہ، مار پیٹ کے منفی اثرات، دوستوں کی اثر پذیری، خود اعتمادی اور بیٹیوں کی تربیت جیسے موضوعات پر قرآن و اہل بیت Dکی تعلیمات سے تربیت کے سنہری اصولوں کو اپنے اندر سموئے کہ کتاب واقعا ًایک بہترین تحفہ ہے کہ جس کا ہر والدین کو ایک بار ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

آن لائن پڑھیں

Related Articles

Back to top button