
آئین بندگی
کتاب کا نام: آئین بندگی
موضوع: اخلاقایت
مصنف: مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سره
ناشر: معراج کمپنی لاہور
سال اشاعت:
زبان: اردو
تعداد صفحات:
آدمی آید برائے بندگی زندگی بے بندگی، شرمندگی
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی نجفی 7 کی ایک انتہائی نفیس اور مفید کتاب ”آئین بندگی “ ہے جس میں مرحوم نے بندوں کو اللہ کی بندگی کرنے کے آداب سے آگاہ کیا ہے۔ یوں تو کائنات میں خالق کائنات کی خلق کردہ مخلوقات بے شمار ہیں تا ہم ان میں سے اشرف المخلوقات قرار پانے والی مخلوق ”انسان“ ہے۔ یہاں اس لطیف نکتے کی وضاحت ضروری ہے کہ انسان کہلانے اور درجۂ انسانیت پانے کا اعزاز اللہ تعالیٰ کی بندگی سے مربوط و مشروط ہے پس اگر کوئی انسان اللہ تعالیٰ کا حق بندگی ادا نہیں کرتا تو پھر وہ چوپاؤں کے مانند ہے، بلکہ ان سے بدتر ہے۔ ایسے میں ہر انسان پر لازم ہے کہ وہ آئین بندگی کو سمجھے اور اُس پر عمل پیرا ہو کر حق بندگی ادا کرے۔ یہ کتاب علامہ شیخ محسن علی نجفی 7 کا عظیم علمی و قلمی شاہکار ہے جس میں انسان کے غرض خلقت کی وضاحت کی گئی ہے۔
اس کتاب کے اہم ترین عناوین کچھ یوں ہیں:
1۔ عبادت کی تعریف
2۔ ایمان و عمل
3۔ اخلاص در عمل
4۔ اپنے عمل پر اترانا
5۔ اپنے عمل کے بارے میں کیا مؤقف ہونا چاہیے
6۔ نیت صادقہ
7۔ اللہ پر حُسن ظن
8۔ خوف اور اُمید
9۔ خلوت نشینی
10۔ ریاکاری سے پرہیز
11۔ راضی بہ رضا اور توکل
12۔ استغفار
13۔ گریہ از خوف خدا
14۔ گناہ کو ناقابل اعتنا سمجھنا
15۔ تقویٰ
16۔ حب و بغض خدا کے لیے
17۔ صفات شیعہ
18۔ سجدہ
19۔ عبادت اور عقل
20۔ دعا
21۔ نماز شرط قبولیت اعمال
ان 21 انسان ساز عناوین کے تحت مؤلف محترم نے قرآنی آیات اور احادیث معصومین D کی روشنی میں انتہائی دلنشین مطالب ذکر کئے ہیں جن کو پڑھ کر ہر با ضمیر انسان بندگی خدا کے لیے آمادہ ہوسکتا ہے۔ یہ کتاب انسان کے مقصد تخلیق یعنی عبادت کی بہترین تشریح کرتی ہے جو نفس کو عبادت الٰہی کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ یہ کتاب ہر اُس موحد انسان کو پڑھنی چاہیے جو عبادت الٰہی کی لذت سے بہرہ مند ہونا چاہتا ہے۔یہ کتاب جامعۃ الکوثر کی پیشکش ہے اور معراج کمپنی لاہور کی جانب سے ۲۰۱۵ء میں شائع ہوئی ہے۔