خطبہ بنت علی زینب کبریٰ سلام اللہ علیھا
کتاب کا نام: خطبہ بنت علی زینب کبریٰ سلام اللہ علیھا دربار یزید لعین میں
شریکۃ الحسین، علیؑ کی شیر دل بیٹی جناب زینب کبریٰ سلام اللہ علیھا نے اپنے خطبات و کردار کے ذریعے کوفہ و شام کے ظلم کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ آپ نے شام میں یزید کو اپنے دربار میں ہی ذلیل و رسوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تبھی آپ فاتح شام قرار پائیں۔ آپ نے اپنے دلنشین خطبات کے ذریعے شام والوں کے اذھان کو خوب جھنجھوڑا۔ یہ کتاب آپ کے اس خطبہ پر مشتمل ہے جو دربار یزید میں آپ نے ارشاد فرمایا تھا۔ اس خطبہ کا ترجمہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سره کے بابرکت قلم سے ہوا ہے۔ جس کو ادارہ نشر معارف اسلامی نے کتاب *خطبہ فدک* کے آخر میں نشر کیا تھا۔ ہم نے اب وہاں سے اس آخری حصہ کو الگ کر کے *خطبہ بنت علی زینب کبری سلام اللہ علیھا دربار یزید لعین میں* کے عنوان سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں پیش کی جا رہی ہے۔