دارالمودہ حفظ سکول مظفرآباد آزاد کشمیر
دارالمودہ حفظ سکول مظفر آباد آزاد کشمیر شیخ محسن علی نجفی 7 کی قرآنی تعلیمات کی ترویج میں ایک اور اہم کاوش ہے۔ یہ ادارہ جولائی 2021 میں کردلہ مظفر آباد میں قائم کیا گیا اور اس نے لڑکیوں کی قرآنی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے دار المودہ حفظ سکول نے خواتین کی دینی و قرآنی تعلیم کے میدان میں ایک نئے باب کا آغاز کیا اور اس کے ذریعے شیخ محسن علی نجفی 7 کے قرآنی مشن کو مزید وسعت دی۔
دار المودہ حفظ سکول کا مقصد قرآن مجید کی حفظ، ترجمہ و مفہوم، اور تفسیر کی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ یہاں کا نصاب بھی اسی طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ طالبات نہ صرف قرآن مجید حفظ کریں بلکہ اس کے معانی اور مفہوم کو بھی اچھی طرح سمجھیں۔ اس ادارے کا مقصد بچیوں کی قرآنی تعلیم کو مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ نہ صرف دینی علم میں ماہر ہوں بلکہ اپنی عملی زندگی میں ان تعلیمات کو نافذ کر سکیں۔
نظام تعلیم اور نصاب
اس وقت 45 طالبات اس ادارے میں زیر تعلیم ہیں۔دارالمودہ حفظ سکول میں چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک کی تعلیم کے ساتھ طالبات کو قرآن مجید کے حفظ ،ترجمہ و مفہوم اور تفسیر کی جامع تعلیم دی جاتی ہے۔ یہ ادارہ بنت الہدیٰ حفظ القرآن گرلز ماڈل سکول سکردو کی طرز پر بنایا گیا ہے، جس کا مقصد قرآن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور روحانی تربیت بھی فراہم کرنا ہے۔ اس ادارے کا نصاب دینی اور عصری تعلیم کا امتزاج ہے، جس سے طالبات کو ایک متوازن تعلیم ملتی ہے۔
مدرسے کی کامیابیاں اور فارغ التحصیل طالبات
دار المودہ حفظ سکول میں 2021 میں چھٹی جماعت میں داخل ہونے والی تمام طالبات آج نویں جماعت میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس وقت ادارے میں 45 طالبات زیر تعلیم ہیں، جو ادارے کی مقبولیت اور کامیابی کا واضح ثبوت ہیں۔ ادارے میں تمام بنیادی ضروریات بشمول رہائش اور طعام موجود ہیں۔
دار المودہ حفظ سکول نے اپنے قیام کے چند ہی سالوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس ادارے کی خاص بات یہ ہے کہ علاقہ کے دیگر بچوں کو یہاں نرسری سے قرآنی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے، جو عصر کے وقت مدرسہ میں آتے ہیں۔ جس سے ان کی ابتدائی تعلیم مضبوط بنیاد پر استوار ہوتی ہے۔ چھوٹی عمر سے ہی بچوں کو قرآنی موضوعات کی قراءت اور بنیادی تعلیمات سے آگاہ کیا جاتا ہے، جو ان کی مستقبل کی تعلیم کے لیے اہم قدم ہے۔
محسن ملت کی ہدایات اور تربیت
شیخ محسن علی نجفی 7 کی قرآنی خدمات کا یہ ادارہ ایک روشن مثال ہے۔ آپ کی زیر سرپرستی، دار المودہ حفظ سکول نے قرآنی تعلیمات کو نہ صرف عام کیا بلکہ ان تعلیمات کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔ آپ کی دوراندیشی اور فلاحی سوچ کی بدولت اس ادارے نے لڑکیوں کی دینی تعلیم کو ایک نئے انداز میں متعارف کروایا ہے۔ ادارے نے نہ صرف قرآن مجید کی تعلیم کو فروغ دیا بلکہ بچوں کو ابتدائی سطح پر قرآنی موضوعات سے آگاہ کرکے ان کی تعلیم کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔