فلسفۂ نماز
کتاب کا نام: فلسفۂ نماز
موضوع: عبادات
مصنف: مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سره
ناشر: امامیہ پبلیکشنز لاہور
سال اشاعت: ۱۹۸۶
زبان: اردو
تعداد صفحات: ۲۵۸
روزِ محشر کہ جاں گداز بود اولین پرسش نماز بود
نماز کی اہمیت مسلّمہ ہے اور کوئی بھی مسلمان اس اہم عبادت سے غافل نہیں ہوسکتا۔ اس حقیقت کے باوجود اسلامی معاشرے میں اس مقدس فریضے سے ادائیگی میں کوتاہی قدم قدم پر دیکھنے کو ملتی ہے۔ یقیناً اس کی بنیادی وجہ فلسفہ نماز سے نا واقفیت اور اس کی عظمت و فضیلت سے عدم آگاہی ہے۔
نامور مصنف، مترجم، معلم، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سره نے نماز کی اہمیت، اس کی فضیلت، انسانی زندگی پر اس کے اثرات، طریقۂ نماز، احکام نماز سمیت ۱۰۳ موضوعات کو نہایت عام فہم اور آسان پیرائے میں بیان کیا لہذا وثوق سے کہا جا سکتا ہے کہ کتاب ’’فلسفۂ نماز‘‘ ’’نماز‘‘ کےحوالے سے اپنے قاری کو مکمل ا ٓگاہی فراہم کرتی ہے۔