تصانیف و تالیفات

انقلاب حسین علیہ السلام

کتاب کا نام:انقلاب حسینG
موضوع: تاریخ اسلام
مترجم: مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی قدس سره
ناشر: معراج کمپنی لاہور
سال اشاعت: ۲۰۱۵
زبان: اردو
تعداد صفحات: ۱۹۱

علامہ شیخ مہدی شمس الدین
امیر شام کے دور میں حضرت امام حسین G کی خاموشی اور دور یزیدی میں آپ کے عظیم الشان قیام کی وجوہات کے اسباب، مسلمانوں کے اسلامی خطوط سے انحراف کے عوامل اور اس خطرناک علت کا نقطہ آغاز، اُس مفاد پرست ٹولے کی شناخت، جس نے اپنے مفادات کی خاطر اسلام کے خلاف خود اسلام کو استعمال کیا اور صلح حضرت امام حسن G کے اسرار و رموز وغیرہ تاریخ اسلام کے دقیق علمی تحقیق اور عمیق تاریخی تجزیہ و تحلیل کے متقاضی موضوعات میں سے ہیں۔ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سره نے لبنان کے نامور عالم دین علامہ شیخ مہدی شمس الدین کی انقلاب آفریں کتاب ثورۃ الحسینGکا سلیس اور عام فہم اردو ترجمہ کر کے تاریخ اسلام کے گمنام گوشوں تک متلاشیانِ حق و صداقت کی رسائی کو ممکن بنا یا ہے۔
کتاب کے مؤلف
مجلس اعلیٰ شیعیان کے بانی اور رہنما محمد شمس الدین نے اپنی علمی اور سیاسی فعالیت کا آغاز نجف اشرف میں تعلیم کے دوران ہی کردیا تھا۔ وہ سید محسن حکیم 7و آیت الله خوئی7 کے شاگرد تھے۔ وہ حزب الدعوۃ اور مجلہ الاضواء کی تاسیس میں آیت اللہ محمد باقر الصدر شہید اور آیت اللہ محمد حسین فضل اللہ مرحوم کے ساتھیوں میں سے تھے۔ اُنھوں نے ۱۹۷۵ء میں امام موسیٰ الصدر کے ساتھ مل کر مجلس الاعلیٰ شیعیان لبنان کی بنیاد رکھی۔ ۱۹۷۸ء میں امام موسیٰ الصدر کے لاپتہ ہوجانے کے بعد اس مجلس کے صدر بنے اور پھر رئیس مجلس الاعلیٰ کی حیثیت سے سیاسی فعالیت کرتے رہے ہیں۔ اُنھوں نے بہت سی علمی وتحقیقی کتابیں لکھی ہیں جن میں ثورۃ الحسین،نظام الحکم والادارۃ فی الاسلام اور انصار الحسین G مشہور ہیں۔
کتاب کا خلاصہ
کتاب انقلاب امام حسین G میں سید الشہداء G کی نہضت کے مختلف جوانب کو بیان اور ان پر تجزیہ و تحلیل کیا گیا ہے۔ مولف کی نگاہ میں، انقلاب کربلا کا ادراک اور امام حسین G کی شخصیت کی پہچان سے اسلام کی حقیقی تصویر نظر آتی ہے۔ لہذا مولف نے کوشش کی ہے کہ اس قیام کے سیاسی اور سماجی پہلوؤں کا جائزہ لیں اور اس تاریخی واقعہ کے علل و اسباب تلاش کریں اور اس کے بعد اس واقعے کے اثرات کو بیان کریں۔
اس تحقیق کے مطابق، سقیفہ کا واقعہ، خلافت کے لیے شوریٰ کا انعقاد، دوسرے خلیفہ کے دور میں مسلمانوں میں طبقاتی نظام کا قیام، تیسرے خلیفہ کے دور میں بیت المال کا غلط استعمال اور لوٹ کھسوٹ، امیر المومنین علی G کے دور حکومت میں لوگوں کی طرف سے عدالت علی کا تحمل نہ کرنا اور معاشرے کو بحران کا شکار کرنے کے لیے امیر شام کی غلط پالیسیاں در حقیقت وہ اسباب ہیں جو واقعہ کربلا کے رونما ہونے کا باعث بنے۔
کتاب انقلاب حسینGپہلے جامعہ اہل البیت اسلام آباد کی جانب سے شائع ہوئی تھی اور ۲۰۱۵ء میں معراج کمپنی لاہور نے ۱۹۱صفحات میں اسے دوبارہ شائع کیا ہے۔ یہ کتاب شیخ محسن علی نجفی 7 کے تراجم میں اہم ترین ترجمہ ہے۔ یہ کتاب کربلا کے موضوع پر اُردو زبان میں بہترین کتاب سمجھی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button