
دعا قرآن و سنت کی روشنی میں
کتاب کا نام: دعا قرآن و سنت کی روشنی میں
موضوع: اخلاقیات
مصنف: علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سره
ناشر:
سال اشاعت:
زبان: اردو
تعداد صفحات:
اس کتاب کے مؤلف شیخ محسن علی نجفی صاحب ہیں۔ شیخ صاحب معنویت اور روحانیت سے بھرپور شخصیت تھے، اور اپنے شاگردوں کو ہر لمحہ خدا کی یاد میں رہنے کو فرماتے، قیامت کی ہولناکی کی یاد دہانی فرماتے رہتے اور اسی طرح دعا و مناجات کی طرف شوق و رغبت دلاتے تھے، خود بھی خداوند متعال کی بارگاہ میں بوقت عبادت و دعا نہایت خاشع و خاضع اور مستغرق ہوتے۔ اور یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اور یہ کتاب سالک کو خدا کے سامنے حضوری کا ادب و سلیقہ سکھاتا ہے۔ ان شاء اللہ یہ کتاب قاری کے لئے نہایت مفید ثابت ہوگی۔ اس کتاب کے چند اہم موضوعات میں سے دعا مانگنے کے آداب قرآن و حدیث کی روشنی میں، دعا مانگنے کا صحیح انداز اور درست وقت اور دعا کی قبولیت کی شرائط، اور دعاو عمل اور آخر میں دعا قبول نہ ہونے کی حکمت کو بیان کیا گیا ہے۔