تصانیف و تالیفات

تلخیص المعانی

کسی بھی کلام و گفتگو کو خوبصورت انداز میں بیان کرنا بھی ایک فن ہے جس سے سننے والے کو لطف آتا ہے اور سامع بلا ارادہ تکلم کی گفتگو کی طرف مائل ہوتا ہے۔ علمی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کا معیار گفتگو بلند ہوتا گیا پھر لوگوں کے کلام کا معیار دیکھ کر اسے رتبہ دیا جانے لگا اور پھر اس کے لئے باقاعدہ قواعد مرتب کئے گئے جسے علم بلاغت و فصاحت کا نام دیا گیا۔ فصاحت و بلاغت دنیا کی ہر زبان میں موجود ہوتی ہے، کبھی جملہ فصیح و بلیغ ہوتا ہے تو کبھی متکلم کو فصاحت و بلاغت کو درک کرنے کے لئے ذوق سلیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہٰذا کلام عرب میں یہ علم نہایت اہمیت کا حامل ہے علامہ شیخ محسن علی نجفی صاحب نے علامہ سعد الدین التفتازانی کی معروف عربی کتاب مختصر المعانی کا عربی خلاصہ تلخیص المعانی کے نام سے تالیف کی۔ علامہ تفتازانی کا تعلق خراسان سے ہے۔ بے شمار مفید کتب کے مصنف و مولف ہیں۔ان کا مختصر تعارف یہ کہ آٹھویں صدی ہجری کے مسلمان حکماء میں علامہ تفتازانی کا نام نہایت نمایاں ہے۔ ان کا نام مسعود تھا لقب سعد الدین۔ وہ خراسان کے شہر تفتازان میں صفر المظفر ۷۲۲ھ بمطابق مارچ ۱۳۲۲ء میں پیدا ہوئے۔

Related Articles

Back to top button