تعلیمی خدماتخدماتمدارس حفظ القرآن

حفظ القرآن ماڈل سکول چینوٹ

حفظ القرآن ماڈل سکول چنیوٹ، پنجاب، محسن ملت شیخ محسن علی نجفی 7 کا قائم کردہ مدرسہ حفاظ القرآن سکردو کے طرز پر ایک منفرد ادارہ ہے۔ اس ادارے کا مقصد قرآن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کو بھی فروغ دینا ہے، تاکہ طلبہ دینی علوم کے ساتھ جدید تعلیم حاصل کر کے معاشرتی اور علمی سطح پر نمایاں کردار ادا کر سکیں۔حفظ القرآن ماڈل سکول کا بنیادی مقصد قرآن مجید کے حفظ کے ساتھ ساتھ اس کی تفہیم و تفسیر کی تعلیم بھی ہے۔علاوہ ازیں، ادارہ طلبہ میں سماجی ذمہ داری اور قیادت کی صلاحیت کو پروان چڑھانے پر بھی زور دیتا ہے تاکہ وہ اپنے معاشرتی فرائض کو بخوبی نبھا سکیں۔ مدرسہ کے پرنسپل جنا ب مولانا سید واجد علی نقوی صاحب ہیں۔

نظام تعلیم اور نصاب

حفظ القرآن ماڈل سکول میں قرآن مجید کے حفظ کے ساتھ ساتھ اس کے ترجمے، مفہوم اور تفسیر کی تعلیم دی جاتی ہے، نیز تجوید اور صحیح تلفظ پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ عصری تعلیم کا نظام ششم سے دہم تک رکھا گیا ہے۔دینی اور عصری تعلیم کا امتزاج طلبہ کو ہر لحاظ سے بہتر طور پر تعلیم فراہم کرتا ہے۔

مدرسے کی کامیابیاں اورفارغ التحصیل حفاظ

حفظ القرآن ماڈل سکول چنیوٹ میں اب تک ساڑھے تین سو طلبہ قرآن مجید حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ میٹرک تک تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ یہ ادارہ نہ صرف حفظ قرآن کی تربیت دیتا ہے بلکہ طلبہ کو عصری تعلیم بھی دیتا ہے، تاکہ وہ ہر میدان میں کامیاب ہو سکیں۔ ادارہ قرآن مجید کی تعلیم میں شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ جس سے نہ صرف طلبہ کی دینی تعلیم میں بہتری آئی بلکہ وہ جدید دنیا کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہوئے ہیں۔

محسن ملت شیخ محسن علی نجفی 7 نے اس ادارے کی بنیاد رکھتے وقت قرآن کو مرکزی حیثیت دی اور عصری تعلیم کے ساتھ اسے مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button