جامعۃ الزہراء E شگر
جامعۃ الزہراء E شگر، ایک ایسا دینی مرکز ہے جو خواہران کو قرآن و اہل بیت D کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس جامعہ کی تعمیر و تاسیس مفسر قرآن آیت اللہ محسن علی نجفی 7 کے مبارک ہاتھوں سے ہوئی اور 2009 سے جامعہ نے اپنی تعلیمی و تدریسی خدمات کا آغاز کیا۔ یہ ادارہ ایک ایسے علاقے میں قائم ہوا جہاں خواہران کے لیے دینی تعلیم کے مرکز کی شدید ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ یہاں باقاعدہ طور پر بچیوں کی تعلیم و تربیت کا کوئی خاص انتظام نا تھا۔ محسن ملت 7 نے خواہران کے لیے دینی تعلیم کے اس فقدان کو دور کرنے کا بیڑا اٹھایا اور جامعۃ الزہراء کی بنیاد رکھی، جو آپ کی انتھک کاوشوں کا ایک اور عملی نمونہ ہے۔
جامعہ کی مدیریت جناب مولانا شیخ فدا حسین عابدی صاحب کے سپرد ہے، جن کے ساتھ 10 افراد پر مشتمل محنتی عملہ بھی اس عظیم مشن کی تکمیل میں مصروف عمل ہے۔ جامعۃ الزہراء محسن ملتؒ کی سرپرستی میں قوم کی بچیوں کو تعلیماتِ قرآن اور معارفِ اہل بیت D سے روشناس کر کے ایک باوقار اور مہذب معاشرے کی بنیاد رکھنے میں مصروفِ عمل ہے۔
تعلیمی نظام اور نصاب
جامعۃ الزہراء میں طالبات کو قرآن مجید، حدیث، سیرت معصومین D، عربی زبان و ادب، اور اخلاقیات جیسے اہم مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔ یہ نصاب نہ صرف ان کی دینی بنیادوں کو مضبوط کرتا ہے بلکہ طالبات کی شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس وقت جامعہ میں 65 کل وقتی یعنی رہائشی خواہران زیر تعلیم ہیں، جبکہ 25 خواہران گردونواح سے اپنی فراغت کے اوقات میں تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں۔ جامعہ میں مختلف دعاؤں اور مجالس و محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے، جو طالبات کی روحانی تربیت کا اہم ذریعہ ہیں۔ ان مجالس و محافل سے خواہران کو تعلیمات محمد و آل محمد کو عملی زندگی میں اپنانے کا موقع ملتا ہے۔
جامعہ کی خدمات اور کردار
جامعۃ الزہراء علاقے کی بچیوں کو قرآنی تعلیمات، فقہی مسائل، اور خاندانی و معاشرتی حقوق و فرائض سے روشناس کرانے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کوششوں کی بدولت کئی گھروں میں شرعی مسائل سے آگاہ خواہران موجود ہیں، جو اپنے خاندانوں کی راہنمائی کر رہی ہیں۔ جامعہ کا ایک اور اہم پہلو علاقائی دینی مسائل کے حل میں اس کا کردار ہے۔ یہاں کی فارغ التحصیل خواہران معاشرے میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
فارغ التحصیل طالبات کی خدمات
جامعۃ الزہراء کی فارغ التحصیل خواہران میں سے کچھ نے اپنے گھروں میں ٹیوشن سینٹرز قائم کیے ہیں، جہاں وہ تعلیمات قرآن و اہل بیت کو فروغ دے رہی ہیں۔ کچھ خواہران دینی مدارس میں تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں، جبکہ دیگر تبلیغی مجالس کے ذریعے معاشرے میں معارف اہل بیتؑ کی روشنی پھیلا رہی ہیں۔
محسن ملت کی سرپرستی اور اثرات
جامعہ کی ترقی اور کامیابی کا بنیادی سبب محسن ملت آیت اللہ محسن علی نجفی 7 کی سرپرستی اور رہنمائی ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی اور تعلیمات نے اس جامعہ کو مضبوط بنیاد فراہم کی اور اسے ایک تناور درخت میں تبدیل کر دیا۔ محسن ملت کی ہدایات کے مطابق، جامعہ نے معاشرے کی تعلیم و تربیت میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی اس مشن کو جاری رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس عظیم خدمت کے لیے مزید کامیابی عطا کرے اور محسن ملتؒ کے درجات بلند فرمائے۔