خدماتسماجی خدمات

صحت کے شعبے میں بے مثال خدمات

جس نے ایک جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا

شیخ محسن علی نجفی 7 نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں بے مثال خدمات انجام دی ہیں، جو ان کی فلاحی و سماجی خدمات کا ایک اہم حصہ ہیں۔ مرحوم اس حقیقت کا بخوبی ادراک رکھتے تھے کہ پاکستان کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور لوگ طبی امداد سے محروم ہیں۔ ان مسائل کا حل نکالنے کے لیے شیخ محسن علی نجفی7 نے صحت کے میدان میں قابل قدر اقدامات کیے۔

ان کی سرپرستی میں مختلف علاقوں میں ہسپتالوں، ڈسپنسریوں، اور صحت کے دیگر مراکز کا قیام عمل میں لا گیا تاکہ غریب اور ضرورت مند افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ آیۃ اللہ شیخ محسن علی نجفی7 کی ان خدمات نے صحت کے شعبے میں ان کے نام کو ہمیشہ کے لیے روشن کر دیا ہے، اور ان کے اس مشن کے ثمرات صدیوں تلک جاری رہیں گے۔

ہسپتالوں کا قیام

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی 7 نے ملک کے مختلف علاقوں میں 6 ہسپتال قائم کیے۔ ان ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور یہ ہسپتال ملک کے پسماندہ علاقوں میں صحت کی خدمات فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ ان ہسپتالوں کا مقصد غریب اور مستحق افراد کو سستی یا مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ان ہسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی اور ماہر ڈاکٹروں کی مدد سے علاج کیا جاتا ہے۔ ان ہسپتالوں میں خصوصاً زچگی، بچوں کے علاج، دل کے امراض، اور دیگر سنگین بیماریوں کے علاج کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔

عبد اللہ ہسپتال سکردو
الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد
خاتم الانبیاء ہسپتال خیرپور سندھ
دار الشفا ہسپتال کھیوڑہ
خدیجہ ہسپتال بلکسر پنجاب
امام علی الہادی ہسپتال چنیوٹ پنجاب

عبداللہ ہسپتال سکردو

محسن ملت شیخ محسن علی نجفی 7 کے عظیم سماجی و فلاحی کاموں میں سے ایک اہم کام عبداللہ ہسپتال سکردو کا قیام ہے۔یہ ہسپتالوں میں سب پہلا ہسپتال ہے جو آپ نے شروع کیا۔ پاکستان کے شمالی علاقہ بلتستان کے خوبصورت اور پہاڑی سلسلے کے وسط میں واقع شہر سکردو میں واقع یہ (عبداللہ) ہسپتال ایک اہم طبی ادارہ ہے، جو بلتستان کے دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے زندگی کی ایک نئی امید بن کر سامنے آیا ہے۔

عبداللہ ہسپتال سنہ 1998 میں تعمیر کیا گیا۔ یہ ہسپتال علامہ شیخ محسن علی نجفی 7 نے الحاج عباس آغا علی کے تعاون سے تعمیر کیا، اسی وجہ سے اس ہسپتال کا نام الحاج آغا علی کے والد مرحوم عبداللہ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس ہسپتال کا بنیادی مقصد اس علاقے کے عوام کو معیاری طبی سہولیات مفت فراہم کرنا ہے۔ یہ عمارت اپنے اسلامی طرزِ تعمیر کی وجہ سے علاقے میں ایک نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔ تین منزلہ اس عمارت میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے جدید آلات اور علاج کی سہولتیں موجود ہیں۔

ابتدائی طور پر، اسپتال میں 20 بستروں کی گنجائش تھی، اور اس کی انتظامیہ میں کل 9 افراد شامل تھے، جن میں ڈاکٹرز اور نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف شامل تھا۔ محدود وسائل اور ابتدائی چیلنجوں کے باوجود، اس ہسپتال کو عوام کے لئے کھول دیا گیا جو ان 26 سالوں کے دوران ایک ایسے ادارے میں تبدیل ہوگیا جس پر علاقے کے عوام کو فخر ہے۔

اس ہسپتال میں 1998 سے اب تک تقریباً 2 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے، جو اس کے اعلیٰ معیار اور مریضوں کی دیکھ بھال میں مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔ سکردو جیسے دور دراز علاقے میں جہاں جدید طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، عبداللہ اسپتال نے روزانہ کی بنیاد پر 200 سے زیادہ مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی ہے۔ یہاں مریضوں کو OPD (او پی ڈی) کی سہولت کے ساتھ ساتھ جتنی ممکن ہو سکیں، تمام طبی خدمات بغیر کسی معاوضے کے فراہم کی جاتی ہیں۔یہ سب محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی 7 کا احسان ہے جنہوں نے اس علاقے کی محرومی کو دیکھتے ہوئے اتنا بڑا پروجیکٹ یہاں قائم کیا۔

الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال۔ اسلام آباد

دوسرا ہسپتال اسلام آباد میں الکوثر انٹرنیشنل ہسپتال ہے، یہ پاکستان انٹرنیشنل یونیورسٹی کے احاطہ میں قائم کیا ہے، جو پھلگراں بارہ کہو، مری ایکسپریس وے پر واقع ہے۔ اس ہسپتال کی تعمیر کا کام 2022 میں شروع ہوا تھا، اور اگست 2024 میں یہ پانچ منزلہ خوبصورت عمارت مکمل ہوگئی ہے۔اور اس کا باقاعدہ افتتاح بھی ہوچکا ہے۔ یہ ہسپتال بھی شیخ محسن علی نجفی 7 کے صحت کے شعبے میں کئے گئے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔

خاتم الانبیاء ہسپتال خیر پور سندھ

شیخ محسن علی نجفی کی فلاحی خدمات کا عظیم منصوبہ

شیخ محسن علی نجفی 7 کی جانب سے پاکستان میں عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں میں سے ایک نمایاں اور منفرد منصوبہ خیر پور، سندھ میں قائم کردہ خاتم الانبیاء ہسپتال ہے۔ سندھ کے کئی علاقے پسماندگی، غربت اور صحت کے مسائل کا شکار ہیں، جن میں خاص طور پر صحت کے حوالے سے انتہائی سنگین حالات کا سامنا ہے۔ ہیپاٹائٹس بطور خاص، اس خطے میں ایک سنگین وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے، جہاں ہر تیسرے فرد کو اس مرض نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی 7 سندھ کے عوام کے حالات اور ضروریات کا بخوبی ادراک رکھتے تھے، کیونکہ آپ نے زمانہ طالب علمی میں کچھ عرصہ سندھ میں گزارا۔ اس کے علاوہ مختلف مواقع پر آپ وہاں تشریف لے جاتے تھے تو اس بات کا مشاہدہ فرماتے تھے کہ اس صوبہ میں صحت کے بہت سے مسائل ہیں۔ اس وجہ سے شیخ محسن علی نجفی 7 نے خیر پور شہر میں ایک ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ کیا تاکہ اس علاقے کے مکینوں کو جدید طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ اس ہسپتال پر سنہ 2021 میں کام شروع ہوا اور اس کی تعمیر 2023 میں مکمل ہوئی اور یہ 20 بستروں پر مشتمل ایک مکمل اور جدید طبی مرکز ہے، جس میں مریضوں کو اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

خاتم الانبیاء ہسپتال میں مختلف شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں جو علاقائی مریضوں کو مفت اور کم قیمت پر طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ ہسپتال میں موجود سہولیات درجہ ذیل ہیں:

جنرل فیزیشن: عام امراض کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں۔
گائنی: خواتین کی صحت سے متعلق مسائل کا علاج۔
ڈینٹسٹ سرجن: دانتوں کی جراحی اور دیگر مسائل کا علاج۔
لیبارٹری کی سہولیات: خون کے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری، ایکسرے مشین، اور جدید الٹراساؤنڈ مشین۔
کارڈیالوجی کا شعبہ: دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے خصوصی شعبہ جو عنقریب فعال ہوگا۔

ہسپتال میں ایک میڈیکل اسٹور بھی موجود ہے جہاں مریضوں کو ضروری ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ہسپتال میں سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے، تاکہ مریضوں اور عملے کو ہر ممکن سہولت میسر ہو۔

فری میڈیکل کیمپس اور خدمات: 2024ء میں ہسپتال کی جانب سے دو فری میڈیکل کیمپ بھی منعقد کیے گئے، جن میں تقریباً 350 مریضوں کا مفت چیک اپ اور علاج کیا گیا۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت ٹیسٹ، ادویات اور چیک اپ کی سہولت فراہم کی گئی۔ ہسپتال کے عملے میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف شامل ہیں جو مریضوں کی خدمت میں دن رات مصروف رہتا ہے۔

خدیجہ الکبریٰ E ہسپتال چنیوٹ

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی 7 کی صحت کے شعبے میں کی جانے والی عظیم فلاحی کاوشوں میں سے ایک خدیجۃ الکبریٰ E ہسپتال کا قیام ہے۔ آپ کا خواب ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کا قیام تھا۔کیونکہ صحت کی سہولت دور حاضر کی اولین ضرورت ہے اسی اہمیت کے پیش نظر فیصل آباد چنیوٹ مین روڈ پر 50 بستروں پر مشتمل اور جدید سہولیات سے آراستہ خدیجۃ الکبریٰ E ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں6 مستند ڈاکٹرز کی زیر نگرانی علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی سمیت ہر قسم کے آپریشن اور نارمل ڈلیوری کی سہولت موجود ہے۔ اس ہسپتال کا ایمرجنسی وارڈ دُکھی انسانیت کی خدمت کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ خدیجۃ الکبریٰ E ہسپتال میں وقتاً فوقتاً مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جن میں مریضوں کو مفید مشوروں اور علاج معالجے کی سہولت مہیا کی جاتی ہے۔

امام علی الہادی Gآئی ہسپتال چنیوٹ

امام علی الہادی Gہسپتال رجوعہ سادات چنیوٹ میں واقع ہے۔ شیخ محسن علی نجفی 7 کی فلاحی خدمات میں سے یہ ایک اہم منصوبہ رجوعہ سادات چنیوٹ کے مؤمنین کے لئے بنایا ہے، رجوعہ سادات میں غریب اور مساکین کی تعداد زیادہ ہیں، یہاں کے لوگوں کا ذریعہ معاش، کھیتی باڑی ہے۔ یہ آنکھوں کا ہسپتال ہے، کل 4 کنال پر مشتمل یہ ہسپتال 10 کمروں پر مشتمل ہے، جس میں میڈیکل سٹور، لیب، او پی ڈی شامل ہے۔یہاں روزانہ درجنوں مریض آتے ہیں۔اور اب تک 5 ہزار سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ اب تک 2000 سے زیادہ آنکھوں کے کامیاب آپریشن ہوئے ہیں۔ یہ سب محسن علی نجفی کا احسان ہے۔ جنہوں نے معاشرے کے مسائل کے حل کرنے کے لئے اس طرح کے اہم اقدامات کئے۔

کارکردگی اور کامیابیاں: ہسپتال کی اب تک کی کارکردگی مثالی اور قابل تعریف ہے۔ اس ہسپتال نے اب تک 5000 سے زائد مریضوں کا کامیاب علاج کیا ہے اور آنکھوں کے 2000 سے زائد آپریشن کامیابی سے انجام دیے ہیں۔ یہ سب خدمات اُن لوگوں کو مفت فراہم کی جاتی ہیں جو کہ عام طور پر مہنگے علاج کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہسپتال کے ذریعے کی گئی یہ کاوشیں نہ صرف عوامی مسائل کو حل کرتی ہیں بلکہ ان میں شیخ محسن علی نجفی کی انسانیت سے محبت اور خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔

دار الشفا ہسپتال کھیوڑہ

کھیوڑہ میں جدید سہولیات سے آراستہ ۵۰ بیڈ کا ہسپتال بنام دار الشفا ابھی تعمیراتی مرحلہ میں ہے۔ جس سے علاقہ کے عوام عنقریب مستفید ہوں گے۔

ڈسپنسریوں کا قیام

آیۃ اللہ شیخ محسن علی نجفی 7 نے صرف ہسپتالوں کے قیام پر ہی توجہ نہیں دی بلکہ چھوٹے پیمانے پر ڈسپنسریاں اور صحت کے مراکز بھی قیام کئے۔ یہ ڈسپنسریاں ملک کے دور دراز ایسے علاقوں میں واقع ہیں جہاں بنیادی صحت کی سہولیات تک رسائی نہیں ہوتی۔ ان مراکز میں مریضوں کو ابتدائی علاج، ادویات اور صحت کے متعلقہ مشورے فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ چھوٹے مراکز دیہی علاقوں کے عوام کے لیے ایک بڑی نعمت ہیں، جہاں انہیں اپنے گاؤں سے دور جانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ اپنے علاقے میں ہی ابتدائی طبی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button