تصانیف و تالیفات

تدوین و تحفظ قرآن

کتاب کا نام: تدوین و تحفظ قرآن
موضوع: قرآنیات
مصنف: مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی قدس سره
ناشر: جامعہ اہلبیت اسلام آباد
سال اشاعت: ۲۰۰۱
زبان: اردو
تعداد صفحات: ۸۶

قرآن ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ اس کی راہنمائی باعث راحت دنیا و نجات اخروی ہے۔ قرآن کی حقیقت، اس کی فضیلت اور اس کی اہمیت کو حضرت رسول اکرم ]اور آپ کی آل اطہار D سے بڑھ کر بھلا کون بیان کر سکتا ہے؟ چنانچہ مکتب اہلبیت کے علمائے کرام اسی خرمن سے خوشہ چینی کرتے ہوئے قرآن شناسی کو عام کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔
دور حاضر میں مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سره کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے فروغ تعلیماتِ قرآن کے لیے جہاں بہت سے دیگر اقدام کیے وہاں تدوین و تحفظ قرآن کے زیر عنوان ایک مختصر مگر جامع کتابچہ بھی ترتیب دیا جس میں فضائل قرآن، جمع و تدوین قرآن اور تحریف قرآن کے بارے میں مذہب امامیہ کا مؤقف، علوم القرآن، سبقت، خدمات سمیت ۳۱ مختلف موضوعات بیان فرمائے ہیں۔ یوں سمجھئے کہ گویا علمی سمندر کو کوزے میں بند کر دیاگیا ہے۔ متلاشیانِ حق اور تشنگان علم کےلیے قابل قدر تحفہ۔۸۷ صفحات کی یہ مختصر مگر جامع کتاب جامعہ اہل البیت اسلام آباد نے ۲۰۰۱ء میں شائع کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button