تدوین و تحفظ قرآن

تدوین و تحفظ قرآن


کتاب کا نام: تدوین و تحفظ قرآن
موضوع: قرآنیات
مصنف: مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی
ناشر: جامعہ اہلبیت اسلام آباد
سال اشاعت: ۲۰۰۱
زبان: اردو
تعداد صفحات: ۸۶


 

قرآن ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور اس کی راہنمائی باعث راحت دنیا و نجات اخروی ہے۔ قرآن کی حقیقت، اس کی فضیلت اور اس کی اہمیت کو حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی آل اطہار علیہم السلام سے بڑھ کر بھلا کون بیان کر سکتا ہے چنانچہ مکتب اہلبیت کے علمائے کرام اسی خرمن سے خوشہ چینی کرتے ہوئے قرآن شناسی کو عام کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔

دور حاضر میں مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام عزہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے فروغ تعلیماتِ قرآن کے لیے جہاں بہت سے دیگر اقدام کیے وہاں ’’تدوین و تحفظ قرآن‘‘ کے زیر عنوان ایک مختصر مگر جامع کتابچہ بھی ترتیب دیا جس میں فضائل قرآن، جمع و تدوین قرآن، تحریف قرآن کے بارے میں مذہب امامیہ کا مؤقف، علوم القرآن، سبقت، خدمات سمیت ۳۱ مختلف موضوعات بیان فرمائے ہیں یوں سمجھئے کہ گویا علمی سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔

متلاشیانِ حق اور تشنگان علم کےلیے قابل قدر تحفہ