دوستی اہلبیتؑ کی نظر میں

دوستی اہلبیتؑ کی نظر میں


کتاب کانام: دوستی اہلبیتؑ کی نظر میں
موضوع: اخلاقیات
مصنف: مفسرقرآن شیخ محسن علی نجفی
ناشر: جامعہ الکوثر اسلام آباد
سال اشاعت: ۲۰۰۵
زبان: اردو
تعداد صفحات: ۲۷۸


 

لفظ’’ دوستی‘‘نہایت معتبر و محترم ہونے کے باوجود دنیاوی مفادات کے ہاتھوں اس درجہ رگیدا گیا ہے کہ اب اسکے حقیقی مفہوم تک رسائی جا ن جوکھوں کا کام ہے ۔ دور حاضر میں قدم قدم پر دھوکے ہیں جبکہ سچی دوستی کسی سراب کی مانند ہے جبکہ انسانی معاشرے کی فلاح اوراسکے ارتقاء کے لیے بنی نوع انسان کے درمیان ، دوستی ، کا فروغ از بس ضروری ہے۔

دین اسلام میں دوستی کا مفہوم ،دوستی کا تقدس اور تعلیمات آئمہ اطہار علیہم السلام کی روشنی میں دوستی کے تقاضے ۔دوستی جیسا مقدس رشتہ نبھانے ، اس میں گرم جوشی لا نے اور اس تعلق میں رخنہ ڈالنے والے عوامل کی شناخت یقیناً ہر دور میں ٹوٹتی معاشرتی قدروں اور دم توڑتے انسانی رشتوں کو توانائی عطاکرنے والا مقدس رشتہ ’’دوستی‘‘ہی ہے۔

نامور مصنف ، مترجم ، معلم ،مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام عزہ نا مور عالم دین علامہ محمد الحیدری کی مقبول عام کتاب دوستی اہل بیت علیہم السلام کی نظر میں ،کا اُردو ترجمہ نہایت سلیس اور آسان پیرائےمیں کہا ہے۔ عمدہ طباعت و کتابت کی حامل یہ کتاب نوجوان قارئین کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں۔