تعلیمی خدمات

تعلیمی خدمات


اسوہ ایجوکیشن سسٹم پاکستان
12 انٹر میڈیٹ کالجز
4 ٹیکنیکل کالجز
2 پیرا میڈیکل کالجز
1 IGSC کالج
58 سکولز (پرائمری سے لیکر سکینڈری تک)


 

جامعۃ الکوثر

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں واقع ایک عظیم دینی درسگاہ ہے جو پاکستان میں اعلیٰ دینی تعلیم کا معتبر ترین ادارہ ہے۔ ملک بھر کے مدارس سے طلاب کرام اعلیٰ دینی تعلیم (لمعتین، رسائل، مکاسب، کفایتین اور درس خارج) کے حصول کے لیے جامعۃ الکوثر کا انتخاب کرتے ہیں اس ادارے کے فارغ التحصیل طلاب کرام نے حوزوی تعلیم کے ساتھ ساتھ مروّجہ تعلیمی نظام میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور ملک کی معتبر یونیورسٹیز میں PHD تک مصروف تعلیم ہیں اور یہاں کے فارغ التحصیل طلاب اندرون ملک اور بیرون ملک علمی حلقوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔


کوثر کالج فار ویمن

کوثر کالج فار ویمن اسلام آباد پاکستان میں واقع ایک منفرد علمی درسگاہ ہے جہاں طالبات کے لئے اسلامی اور جدید مروجہ تعلیم کا حسین امتزاج موجود ہے۔ یہاں طالبات کے لئے مڈل سے لیکر انٹرمیڈیٹ تک تمام شعبوں کی تعلیم میسر ہے۔ طالبات کیلئے عصری علوم کے ساتھ ساتھ دین اور اسلام شناسی کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔


مدارس اہل بیت علیہم السلام

مدارس اہل بیتؑ سماحۃ الشیخ محسن علی نجفی دام عزہ کی سرپرستی میں پاکستان بھر میں قائم دینی مراکز ہیں۔ جن کی تعداد 27 ہے۔

ان میں سے طلاب کےلیے 18 مدارس اور طالبات کے لیے 9 مدارس ہیں۔ مجموعی طور پر ان مدارس میں 2000 سے زائد طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ان مدارس میں سے ایک جامعہ اہل بیتؑ اسلام آباد ہے یہ بات قابل ذکر ہے کہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام عزہ نے نجف سے واپس تشریف لا کر 1975 میں جامعۃ اہلبیتؑ کی بنیاد رکھی اور سینکڑوں کی تعداد میں طلاب کرام نے جامعۃ اہل بیتؑ میں شیخ الجامعہ سے علمی استفادہ کرنے کے بعد نمایاں مقام حاصل کیا

جامعہ اہل بیت سے فارغ التحصیل ہونے والے یہ علمائے کرام، استاد العلماء علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ العالی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اندرون ملک و بیرون ملک نہایت کامیابی کے ساتھ اسلام کی سربلندی اور پاکستان کے استحکام کے لیے کوشاں اور انسانیت کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں، اور گرانقدر علمی، سماجی، فلاحی اورمعاشرتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان میں سے ہر ایک اپنی جگہ ایک اہم علمی اور سماجی شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔